پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف والدہ کی دعائیں لیکر پاکستان کیلئے روانہ، روانگی سے قبل اہم پیغام جاری، میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو کیا اہم بات کہی؟

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لندن سے پاکستان آنے کے لئے ہیتھرو ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل شہباز شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، پوری دنیا کو اللہ پاک اس وائرس سے محفوظ رکھے،

پاکستان کرونا وائرس کے حملے کے پیش نظر عوام کی خاطر آ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان واپس آنا چاہتا تھا تاکہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ موجود رہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بڑے بھائی کی علالت ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ رہا ہوں۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ائیرپورٹ نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان احتیاطی طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، انہوں نے کہا کہ اپنے بڑے بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر واپس آ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھ سے نواز شریف نے کہا کہ میری صحت کی فکر نہ کریں، قوم کو تمہاری ضرورت ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے ہم نہیں ڈرتے، موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر وطن واپس آ رہا ہوں، مجھے بڑے بھائی نے کہا ہے کہ میری صحت کا فکر نہ کرو قوم کو تمہاری ضرورت ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف صبح پاکستان واپس پہنچیں گے۔ ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل انہوں نے اپنی والدہ اور میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔والدہ نے انہیں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…