کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گائے کا گوشت 100 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد 800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ قصاب کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مویشی منڈیاں بند ہیں جبکہ شہری کہتے ہیں کورونا وائرس کا تو بہانہ ہے۔ جسے دیکھو عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔کراچی میں جزوی لاک ڈاؤن کے بعد منافع خوروں نے ایک ایک کرکے تمام اشیائے ضروری کی قیمتیں بڑھانا شروع کردی ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ایکشن لے تاکہ منافع خور قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے سے باز رہیں۔