اسلام آباد (این این آئی) پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے والوں کا رش لگ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے والوں کا رش لگا رہا،ایک طرف حکومت کی جانب سے 4 سے زیادہ افراد کو اکھٹے ہونے پر پابندی لگائی گئی تو دوسری جانب پمز ہسپتال کے باہر ٹیسٹ کیلئے آئے مریضوں کے حفاظتی امدمات کا فقدان نظر آیا،ٹیسٹ کرانے والے ایک سو سے زائد افراد ایک جگہ پر اکھٹے تھے جن میں اٹلی سمیت دیگر ممالک سے آنے والے
افراد شامل تھے۔کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کیلئے آنے والے شہریو ں کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں شہریوں کو الگ الگ کر کے بلانے کا کوئی انتظام موجود نہیں اور نہ ہی لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بلا کر صرف مطمئن کر کے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔پمز ہسپتال میں شہریوں کے ٹیسٹ نہ کرنے اور تاخیر کے باعث شہری انتظامیہ کے ساتھ گتھم گھتا ہو گئے،شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوے اعلانات کے سوا کچھ نہیں۔