پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

غریب طبقہ روزی کمانے کے لیے باہر نکل سکتا ہے تاہم باقی لوگ نہیں نکل سکتے، وزیراعظم عمران خان سے ملک لاک ڈاؤن کرنے کی دھماکہ خیز درخواست کردی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے باعث پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی درخواست کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل کہ دیر ہوجائے،

میری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن کریں، میں جانتا ہوں آپ اس وقت معاشرتی بدامنی کی وجہ سے پریشان ہوں گے تاہم ہم اس سے کہیں زیادہ خراب صورتحال میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اپنی ویڈیو میں فخر عالم نے کہاکہ عمران بھائی ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کے دل میں انسانیت کے لیے، انسانوں کے لیے، غریبوں کے لیے، پاکستانیوں کے لیے کیا جگہ ہے، اس میں کوئی شک کی بات نہیں، آپ ایک نیک انسان ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کی قیادت کو سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری آپ سے ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے گزارش ہے، میں غلط بھی ہوسکتا ہوں تاہم ایک طرف سرکار یہ کہہ رہی ہے کہ لوگ گھر پر رہیں، دفاتر نہ جائیں، باہر نہ نکلیں، سماجی تنہائی اختیار کریں، اس کے نتیجے میں جو غریب طبقہ ہے وہ ویسے ہی متاثر ہورہا ہے۔فخر عالم کے مطابق حکومت نے آدھی پالیسی بنائی ہے کہ غریب طبقہ روزی کمانے کے لیے باہر نکل سکتا ہے تاہم باقی لوگ نہیں نکل سکتے ہیں، عمران خان میری آپ سے گزارش ہے کہ آدھی آدھی پالیسی رکھنے کے بجائے ایک پالیسی بنائیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ دو ہفتوں کے لیے شہروں کے مختلف پوائنس پر راشن بانٹنا شروع کردیں اور کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کردیں تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔معروف اداکار و میزبان نے کہا کہ سرکاری کارکنان کو دستانے اور ماسک فراہم کیے جائیں جو راشن کو ضرورت مندوں کے گھروں تک منتقل کریں، ساتھ ساتھ اسکولز کی فیس جو والدین کو اس وقت ادا کرنی پڑ رہی ہے وہ معاف کی جائے کیوں کہ اس وقت نہ وہ کام پر جارہے ہیں اور نہ گھروں سے نکل رہے ہیں۔

فخر عالم نے بتایا کہ اس وقت حکومت جو بھی فیصلہ لے گی وہ حتمی ہوگا، یہ نہیں کیا جاسکتا کہ غلط فیصلہ لے لیا اور اس کو بعد میں ٹھیک کریں، اس لیے عمران خان جو بھی فیصلہ لیں سوچ سمجھ کر لیں۔انہوں نے اپنی ویڈیو کا دوسرا حصہ بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی بلز معاف کرے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔فخر عالم کے مطابق پاکستانیوں کو اگر چھٹیاں مل جائیں تو وہ پکنک پر نکل جاتے ہیں، اس لیے عمران خان ملک میں کرفیو لگائیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…