بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، شہر کا وہ ہسپتال جہاں 24گھنٹے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کردی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی)کراچی میں بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ایس آئی یو ٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسپتال میں 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں، باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کو کٹس بدھ کے روز کے روز فراہم کر دی گئی ہیں۔ترجمان ایس آئی یو ٹی نے کہاکہ اسپتال میں 8 مشتبہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں وائرس کی علامات تھیں، 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں، باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا تھا۔ایس آئی یو ٹی کے ترجمان نے کہاکہ اسپتال میں ٹیسٹ کرنے کی سہولت 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور اسکریننگ کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔دریں اثنامعروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی میں 24 گھنٹے سے کورونا وائرس کی بلکل مفت اسکریننگ کی جارہی ہے، کورونا سے ڈریں مت، چیک اپ کروائیں۔سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں کورونا وائرس سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے بتایا کہ ہم نے کورونا وائرس کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹ کے پیسے لے رہے ہیں نام نہیں لینا چاہوں گا، ہم اپنے مریضوں سمیت دیگرجو باہر سے آرہے ہیں ان کے بھی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہاکہ ہر شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا، چیسٹ انفیکشن، نمونیا، نزلہ زکام، کھانسی کی علامات ہیں تو انکا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کورونا سے ڈریں مت، چیک اپ کروائیں اور ڈاکٹر کے مشورے پر ٹیسٹ کروائیں، عوام آئسولیشن میں رہیں، رابطے کم کردیں، گھروں میں بھی تمام احتیاطی تدابیر کا خیال کریں۔ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہاکہ تمام بتائی گئی احتیاطی تدابیر کا خیال کریں، ڈیلی ویجز پر جانے والے افراد کیلئے گھروں میں رہنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہم سب کو مل کر سوچنا ہے اقدامات کرنے ہیں، حکومت اور عوام مل کر جب تک کوشش نہیں کرینگے صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…