لاہور(این این آئی) عدالت نے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا قتل کیس میں گرفتارایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ۔شہباز تتلہ اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔شہباز تتلہ کے وکیل فرہاد شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش کچھ لوگوں کی شناخت کی ہے مزید تفتیش کے لیے عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دے۔
ایس ایس پی مفخر عدیل کے وکیل آفتاب باجواہ نے اپنے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور، من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہ پولیس نے قتل کی دفعات لگائی ہیں لیکن اس کو کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ایس پی پی مفخر عدیل کے والد بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بیٹے سے ملاقات کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کیا ،مفخر عدیل کے والد کا کہنا تھا کہ کہانیاں بنائیں جارہی ہیں امید ہے انصاف ہوگا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی ۔