ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آزادکشمیر میں 3 دن کیلئے ٹرانسپورٹ سروس بند، قیدیوں کی سزا میں بھی کمی کا اعلان

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے سبب لگی ہوئی ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جمعہ کی رات سے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ سروس منسوخ کردی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں تین دن کے لیے کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر مظفر آباد بدر منیر نے کہا کہ پابندی کا اطلاق مقامی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی ہو گا۔ادھر وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کیانی نے کہا کہ چار مشتبہ مریضوں کے نمونے جمعرات کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوا دئیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر آزاد جموں و کشمیر میں 40 نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیجے گئے تھے جس میں سے 23 کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں جن میں سے ایک شخص میں وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹر نجیب کیانی نے کہا کہ بقیہ 17 افراد کی رپورٹس کل تک موصول ہو جائیں گی۔دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر سربراہی منعقدہ ریاستی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں میرپور میں اسکریننگ سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا جہاں حال ہی میں 3 ہزار سے زائد لوگ بیرون ملک سے واپس لوٹے ہیں۔وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کے علاوہ بقیہ تمام قیدیوں کی سزا میں بھی دو ماہ کی کمی کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…