اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیئے ۔ نجی ٹی وی کے مطا بق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے )نے بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں ۔ فلائٹ آپریشن کی بندش کورونا وائرس کے باعث کی گئی۔ پابندی کا اطلاق 21 مارچ سے ہوگا ، 28 مارچ تک پی آئی اے جہازوں کے بیرون
ملک پرواز پر پابندی ہو گی ۔آج رات 8 بجے کے بعد کوئی پرواز بیرون ملک کیلئے اڑان نہیں بھرے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بکنگ اور تبدیلی کیلئے ایئر لائن کی فون سروس سے رابطہ کیا جائے۔واضح رہے پاکستان میں رپورٹ ہونےوالے کیسز میں سب بیرون ملک سے آئے اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں وائرس کو منتقل کیا، جس کے پیش نظر پی آئی اے نے آمدورفت کو روکنے کا فیصلہ کیا ۔