پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنا مذاق نہیں ، ہر شخص کو اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے، متاثرہ مریض نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کرونا وائرس سے متاثر ایک مریض نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنا مذاق نہیں ، ہر شخص کو اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔کرونا وائرس سے متاثر ایک مریض نے سوشل میڈیا پرا پنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کی تصدیق ہونا ایک پریشان کن بات ہے،

ہر شہری اس وبا کو سنجید گی سے لے، سنجیدگی وقت کی ضرورت ہے۔متاثرہ مریض نے کہا کہ ماسک استعمال کریں اور دوسرے شخص سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں، انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔متاثرہ مریض نے کہاکہ میری حالیہ ٹریولنگ ہسٹری نہیں اورنہ ہی کسی باہرسے آنے والے سے ملا ہوں مگر مجھے وائرس یہیں سے لگا اس سے آپ معاملے کی حساسیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا وائرس کے حملے کی صورت میں ظاہر ہونے والی علامات سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے تیز بخار، نزلہ، خشک کھانسی، گلا سوکھنا اور کمزوری تھی۔متاثرہ مریض کا کہنا تھا کہ اپنے حلقہ احباب میں جن سے ملا انہیں بتادیا ہے کہ وہ ان علامات پر نظر رکھیں۔متاثرہ مریض نے سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں جس نے میرے کیس پر تیزی سے کام کیا اور میری سوچ سے بڑھ کرکم وقت میں مجھے تمام طبی سہولتیں دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…