پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جھنگ سے ریاض حسین عشرت سابق چیئرمین بیت المال کمیٹی جھنگ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جھنگ، چوہدری محمد اکرام سابق ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی و سابق کونسلر جھنگ، محمد ممتاز خان لک سابق ناظم یونین کونسل لک بدھڑجھنگ،مدثر شہزاد صدر مسلم لیگ ن یوتھ افیئر موضع باغ جھنگ، حاجی مقبول احمد سابق کونسلر، چوہدری محمد اسماعیل تبسم سابق کونسلر،

حاجی ملک شفقت اللہ زاہد سابق کونسلر، سید مداح حسین شاہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جھنگ وسیکرٹری اطلاعات تحریک نفاذفقہ جعفریہ جھنگ ،منظور حسین بھٹی جنرل سیکرٹری پاور لومز مزدوریونین جھنگ و نائب صدر ن لیگ یوتھ جھنگ، لیاقت علی سیکرٹری تعلقات عامہ (ن) لیگ تحصیل جھنگ،ڈاکٹر محمد صدیق سابق کونسلر،حاجی ممحد ممتاز خان سابق چیئرمین زکوۃ و عشرکمیٹی یونین کوسنل 25،مہر مبشر عباس تھراج ایڈووکیٹ جھنگ، حاجی محمد ہاشم ممبر چیمبرآف کامرس جھنگ ،چوہردی محمد رفیق جھنگ،منظور حسین،حاجی ملک شفقت اللہ نے صدر مسلم لیگ قمر حیات کاٹھیہ سابق ایم پی اے کی قیادت میں مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر ریاض حسین عشرت سابق چیئرمین بیت المال کمیٹی و سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جھنگ نے کہا کہ میں بطور سابق چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی جھنگ و اکثریتی سابق ممبران نے جنہوں نے حال ہی میں اپنی 3سالہ آئینی مدت پوری کی ہے نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی مدبرانہ صلاحیتوں اور عوام کیلئے ان کی تاریخی، انقلابی اور لامتنہا بے لوث خدمات ان کی شرافت، شجاعت ایمانداری پر غیر متزلزل اور ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کرتے ہیں ہم ہر آن ان کی

صرف ایک آواز پر اپنا تن من دھن قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کرینگے ۔ اس موقع پرسینیٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو احسان ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی فلاحی منصوبے کامیابی سے چلائے ،سابقہ حکومتوں نے اتنے عوامی مسائل حل نہیں کیے جتنے پانچ سال میں مسلم لیگ (ق) نے حل کئے ۔ مسلم لیگ کے دروازے سب

ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں ۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…