جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملک لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا وفاقی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ افرا تفری نہ پھیلائیں کیونکہ افرا تفری اس ملک میں وہ نقصان پہنچا سکتی ہے جو کورونا بھی نہیں پہنچائے گا،پھیلائو میں اضافہ ہوا تو مکمل لاک ڈائون پر بھی غور کیا جائے گا ،فی الوقت پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کے

باعث چین سے پاکستان میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں آیا،کورونا کے معاملے کی روزانہکی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں گے اورچین کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ،جو بھی صورتحال ہوگی عوام کے سامنے رکھیں گے، تفتان صورتحال پر وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت کسی کو موردالزام ٹھہرانا درست نہیں،عالمی برادری کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ایران پر عائد پابندیاں فوری اٹھانی چاہئیں ، اگر ہم سب نے پریشان ہو کر کھانے پینے کی چیزیں خریدنا شروع کردیں تو چیزوں کی قلت ہو جائیگی، اگر سب لوگ بھاگے بھاگے سپر مارکیٹ جائیں گے تو کوئی بھی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، چار سے پانچ فی صد مریضوں کو اگر انتہائی نگہداشت کی ضرورت پیش آئی تو صورت حال خراب ہوگی اس کا مقابل کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں،کورونا وائرس نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا ،اگلے ڈیڑھ ماہ میں خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا،معاشی سرگرمیوں میں تعطل کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے مقابلے کیلئے منگل کو معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔وہ جمعہ کو یہاں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھ

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…