ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر محمد حمزہ شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کو رٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکرضمانت منسوخ کی جائے۔سپریم کورٹ میں نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کر دی

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کولوکل گورنمنٹ کو جاری 360 ملین کی رقم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا ، یہ رقم نو کلومیٹر لمبے ویسٹ واٹر کی نکاسی کے منصوبہ کے لیے استعمال ہونا تھی۔رمضان شوگر ملز کے منصوبہ کو عوامی منصوبہ ظاہر کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے خلاف شکایت آنے پر انکوائری کی گئی، تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ سابق وزیرِاعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ نیب نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا۔نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف بطور وزیر اعلی دبائو ڈال کر این اوسی حاصل کیا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہبازہ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔نیب نے درخواست میںمئوقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی ، حمزہ شہباز کا کیس ہارڈشپ میں نہیں آتا تھا۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ میں دی جانے والی آبزرویشنز سے کیس کا ٹرائل متاثرہو گا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کو ضمانت دینے کا فیصلہ غلط ہے لہذا اس کالعدم قراردیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…