پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

چاروں صوبوں کے تھری و فور اسٹار ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، مراسلہ جاری کر دیا گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے پیش نظر چیئرمین این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں کے تھری و فور اسٹار ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کیلئے چیف سیکرٹریز کو مراسلے جاری کردیئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ متعلقہ صوبوں کے تمام تھری اور فور سٹار ہوٹل خالی کروا کر قرنطینہ مراکزمیں تبدیل کیا جائے، ان ہوٹلوں میں مستقل رہائش پذیر کمروں کو ایمرجنسی صورتحال

کے ختم ہونے تک مکمل بند کیا جائے۔قرنطینہ مراکز کے ایک کمرے میں صرف ایک مشتبہ مریض کو رکھا جائے، تمام چیف سیکرٹریز ان قرنطینہ مراکز کی تفصیلات فوری طور پر این ڈی ایم اے کوارسال کریں۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے میڈیکل آلات کی خریداری کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنزسے ہنگامی مدد طلب کر لی ہے، این ڈی ایم اے نے اس ضمن میں سفارتی مشنز کو متحرک کرنے کیلئے دفتر خارجہ کوباضابطہ خط لکھ دیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…