ننکانہ صاحب(این این آئی) سانگلہ ہل میں محبوبہ نے شادی سے انکار کرنے پر اپنے شادی شدہ عاشق کو2 ساتھیوں کے ہمراہ آگ لگادی آگ لگنے سے عاشق کے ہاتھ اور چہرہ بری طرح جل گیا ،ہسپتال میں حالت نازک ،مقدمہ درج کر لیاگیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف سٹوری رائٹر اختر صدیقی مرحوم کے بیٹے نذر عباس نے محلہ اقبالپورہ سانگلہ ہل کی نوجوان خوبرو لڑکی ثناء کے ساتھ5برس تک شادی کرنے کے وعدہ پر پیار اور محبت کی پینگیں چڑھائیں
اس عشق کا نذر عباس اورثناء کے گھر والوں کو علم ہونے پر دونوں خاندان والوں نے نذر عباس اورثناء کی شادی کی مخالفت کردی نذر عباس نے اپنے گھر والوں کی خواہش پر اپنے قریبی عزیزوں میںعروج فاطمہ نامی لڑکی سے شادی رچا لی ادھرثناء کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کی شادی لاہور میںکردی اس کے باوجود ثناء کے دل میں اپنے عاشق نذر عباس کا عشق زندہ رہا ثناء اپنے خاوند سے طلاق لینے کے بعد سانگلہ ہل واپس اپنے والدین کے گھر آگئی ادھر نذر عباس نے اپنی محبوبہ ثناء کا پیار دل سے بھلا دیا تھا اور وہ اپنی بیوی عروج فاطمہ کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا ثناء کے دل میںاپنے بے وفا عاشق نظر عباس سے انتقام لینے کی خواہش پر اس کے گھر پہنچ گئی اور اپنے عاشق سے کہا کہ تم نے میرے ساتھ شادی کے وعدہ پر عیاشی کرنے کے بعد مجھے بھلا دیا اب تم کو میرے ساتھ شادی کرنا ہوگی اس پر دونوں میںتلخ کلامی ہوگئی اورثناء نے اپنے 2 ساتھیوں عمران ر اور علی کے ساتھ مل کر اپنے سابقہ عاشق نذر عباس کو آگ لگا کر زندہ جلانے کی کوشش کی جس پر نذر عباس کے ہاتھ اور چہرہ بری طرح جھلس گیا آگ لگانے والے دونوں ملزم راہ فرار اختیار کر گئے نذر عباس کی بیوی عروج فاطمہ اہل محلہ کی مدد سے اپنے خاوند نذر عباس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل لے گئی جہاں اسے تشویشناک حالت میںنذر عباس کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوسٹی محمد فروز بھٹی ہسپتال پہنچ گیا پولیس نے عروج فاطمہ کے بیان پر اپنے خاوند نذر عباس کو جلانے کے الزام میں دو ملزمان عمران اور علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ نذر عباس پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور سٹوری رائٹر فلم جیرو بدنام اور بازی گر فلموں کے سٹوری رائٹر معروف مکالمہ نویس اور اسٹیج کے اداکار اختر صدیقی مرحوم کا بیٹا اور معروف دوہڑے اور نوحہ خواں فضل عباس کا بھائی ہے۔