بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کے اندر، سڑکوں شاہراہوں یا دیگر مختلف مقامات پر چار یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں،پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ میں گاڑیوں کے اندر، سڑکوں شاہراہوں یا دیگر مختلف مقامات پر چار یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی پابندی کا اطلاق فوری طور پرہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ

کرونا وبا کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر رضاکارانہ عمل درامد کریں اور اس ضمن میں سرگرم اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وبا کے حوالے سے من حیث القوم ہم سب کو زیادہ ذمہ داری اورفرض شناسی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس ناگہانی آفت سے نمٹنے اور بچائو کی یہی واحد صورت ہے، ہمیں کرونا وبا کے خلاف اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار انتہائی ذمہ داری سے نہ صرف ادا کرنا ہے بلکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات پر عمل درمد بھی کرانا ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں، انتہائی ضروری ہو تو عوامی جگہوں اور مقامات پر جائیں،غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں جس کا مقصد صرف اور صرف کرونا سے خود کو اپنے خاندان کواوردیگر لوگوں کو محفوط رکھنا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مورخہ 20مارچ یعنی جمعتہ المبارک سے گاڑیوں کے اندر،سڑکوں شاہراہوں پر یا دیگرمختلف مقامات پر چار تا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا نہ ہونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…