منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری قرضوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت نے اگلے پانچ برسوں کے لیے سرکاری قرضوں کے حجم پر نظرثانی کرتے ان میں 100فیصد اضافہ کرکے ان کا تخمینہ 47.6 ٹریلین روپے کردیا ہے جو ملکی معیشت کے حجم کا تین چوتھائی ہونگے۔قرضوں کے اس تخمینہ کی منظوری اس ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ سٹریٹجی پیپر میں دی گئی۔

وزارت خزانہ نے قرضوں کے تخمینہ میں یہ اضافہ بلند بجٹ خسارے اور روپے کی قدر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے پر سرکاری قرضوں کا حجم 24.2 ٹریلین یا جی ڈی پی کا 72.1 فیصد تھا جو موجودہ حکومت میں بڑھ کر 47.6 ٹریلین روپے اور جی ڈی پی کا 77 فیصد ہوجائیں گے۔وزیراعظم عمران خان ملکی قرضوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے رہتے ہیں،گزشتہ سال فروری میں انہوں نے اپنی حکومت کے دوران سرکاری قرضوں میں کمی کرکے انہیں 20 ٹریلین تک لانے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر جاتی نظر آرہی ہے۔موجودہ حکومت کے بجٹ سٹریٹجی پیپر کو ہی دیکھا جائے تو موجودہ مالی سال کے اختتام پر ہی سرکاری قرضوں میں 36.7 ٹریلین روپے اضافہ ہوجائے گا۔رواں مالی میں سرکاری قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا 77.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن یہ بڑھ کر 83 فیصد ہوجائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…