ہنزہ (این این آئی)ہنزہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعدتمام بازار اور دکانیں بند کر دی گئیں تاہم اشیاء خورو نوش، سبزیوں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں جبکہ تمام سیاحوں کو دو روز میں ضلع چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔کوررونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ گلگت
بلتستان کے دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے،ہنزہ میں تمام مارکیٹ اور بازار بند ہیں، اس کے علاوہ شاہراہ قراقرم پر ٹریفک میں بھی کمی ہے۔دوسری جانب ہنزہ میں موجود سیاحوں کو انتظامیہ کی جانب سے 2 روز میں ضلع چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔