بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا مال کسی کے کام آیا ہے اور نہ آئیگا، ذخیرہ اندوزی نہ کی جائے،کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، سستا سامان فروخت کیا جائے، انتہائی خوبصورت پیغام دے دیا گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) امیر اہلسنت حضرت علامہ محمدالیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ جو زندگی ہے اس کی موت کا وقت مقرر ہے،ایسے حالات میں جن کی نماز یں قضا ہوگئی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ نمازوں کو ادا کریں،اللہ کا ذکر کریں اور وقت کو ضائع نہ کریں،اور نہ گھبرائیں،ایسا لگتا ہے اس کورونا وائرس سے لوگ بد حواس ہوگئے ہیں،

افواہیں پھیلانے والے توبہ کریں کہ کہیں ایسا نہ ہو اس آفت میں مبتلا ہوجائیں۔امیر اہلسنت دامت نے کہا کہ دنیا کا مال کسی کے کام آیا ہے اور نہ آئے گا،یاد رکھیں نیکیاں بلاؤں کو دور کرتی ہے، ہوسکتا ہے کسی پر کورونا وائرس حملہ آور ہونے والا ہواور اس کی نیکی کی وجہ سے وہ اپنا رخ بدل دے،لہٰذا ہمیں سب کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔ امیر اہلسنت نے کہا کہ دین بھلائی کا مذہب ہے،مومن کامل وہ ہے جو اپنے لئے پسند کرے وہ اپنے مسلمان بھائی کیلئے بھی پسند کرے، کوئی بھی شخص مہنگا سامان خریدنا پسند نہیں کرتابلکہ وہ چاہتا ہے کہ سستا اور معیاری سامان اسے ملے،لہٰذا اپنے لئے جو پسند کرتے ہیں وہ اپنے مسلمان بھائی کیلئے پسند کریں،یہ دولت کس کے کام آئی ہے،قارون کا خزانہ بہت بڑا تھا اس کے خزانے کی چابیاں چالیس آدمی اٹھاتے تھے مگروہ خزانہ اس کے کام نہ آیا،وہ زمین میں اپنے خزانے سمیت دھنسادیا گیا۔امیر اہلسنت کہا کہ اگر تمام صاحب حیثیت افراد اپنی زکوۃ درست طور پرادا کریں توہمارے ملک سے غربت کا خاتمہ ہوجائے گا،ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنی زکوۃ ادا کرتے ہیں اور نفلی صدقات بھی دیتے ہیں اور خوش ہیں،مال مال نہ کریں بلکہ مولا کو یاد کریں مال بھی مل جائے گا اور مولا بھی مل جائے گا اور اگر مال کی طلب ہوگی تو نہ مال ملے گا نہ مولا ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…