گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وئرس، کرپٹ ملازمین کی چاندی ہوگئی،رشوت لے کر مسافروں کوچھوڑا جانے لگا،کرونا کا مریض سامنے آ گیا، ایئرپورٹ حکام کو 6 ہزار رشوت دیکر نکلا، کئی لوگوں سے ملتا رہا متاثرہ مریض کابیٹا بھی کروناکاشکارہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپین سے آئے ہوئے گجرات کے علاقہ شادیوال کے رہائشی کورونا وائرس
کے مریض بشارت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرا ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا لیکن میں ایئر پورٹ حکام کو 6 ہزار روپے رشوت دیکر باہر نکل آیا، میں دو تین دن گھر رہا اور لوگوں سے ملتا جلتا رہا ہوں۔یاد رہے کہ بشارت کے صاحبزادے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔