اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے شکار مریض کی ائیر پورٹ پر نقل و حرکت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ، جسے کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد بھی اسلام آباد سے پشاور لے جانے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار مریض بری طرح کانپ رہا ہے
اسے سانس لینے میں بے حد تکلیف ہو رہی ہے اور مسلسل کھانس رہا ہے ۔ ائیر پورٹ پر اسکریننگ کے بعد بھی اسے اسلام آباد سے پشاور ائیر پورٹ سے اسلام آباد لے جانے دیا گیا ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا اسے وہاں پہلے سی ایم ایچ پھر خیبر ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ائیرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ۔
Hybrid decision makers continue to import #CoronaVirusInPakistan
No ban on flights or #lockdown like other countries.This #CoronaVirus +ive patient went from #Islamabad airport to #Peshawar to HMC hospital & to KTH
The farce of screening at airports unfolding painfully? pic.twitter.com/2394ROxdKP— Arshad Sharif (@arsched) March 20, 2020