کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت عذرا افضل نے کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ آج پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی جب کہ پاکستان میں مجموعی تعداد 451 تک جاپہنچی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اب تک10 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔صوبہ سندھ میں جمعرات کو مزید 37، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 58، خیبر پختونخوا میں 4 اور گلگت میں 8 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًدوسری جانب روالپنڈی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض ہسپتال میں داخل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں پہلا مریض سامنے آگیا ۔ 40سالہ زیب نور کچھ روز قبل دبئی سے پاکستان واپس آیا تھا ۔ اسے اسلام آباد ائیر پورٹ پر نصب تھرمل اسکینرز سے علامات ظاہر ہونے پر روکا گیا تھا۔ائیرپورٹ ہیلتھ کاؤنٹر سے مشتبہ مریض زیب نور کو بینظر بھٹو اسپتال کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیب نور کے نمونے لیے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔پاکستان میں کرونا وائرس کےمریضوں کی تعداد چار سو اٹھاون ہو گئی ہے ۔