اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شریف فیملی بھارتیوں کو ویزہ دینے کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتی تھی، جندال کے بہت قریبی دوستوں کو بھی ویزہ جاری کرنا پڑتا تھا، سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان شہبازکا بھارتیوں کو ویزہ دینے کیلئے ہر ماہ فون آتا تھا، میں سلمان شہباز کو ہمیشہ یہی کہتا تھا کہ آپ ویزہ کے طریقہ کار کو اپنائیں لیکن بعض اوقات جندال کے بہت قریبی دوستوں کو بھی ویزہ جاری کرنا پڑتا تھا۔ عبدالباسط نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے نوازشریف کی کوشش اور خواہش غلط ہو سکتی ہے کہ ان کی کوشش تھی کہ مودی کے ساتھ ذاتی طور پر تعلقات بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ

جہاں تک نوازشریف کو کشمیر ایشو کو آگے لے کر جانے کی اپروچ تھی اس سے ہمیں اختلاف رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے جو بزنس مفادات ہیں تو ان کی شوگر ملز ہیں، مجھے یاد ہے کہ نوازشریف کے بھتیجے کا ہر مہینے تقریباً ایک فون ضرور آتا تھا کہ فلاں فلاں شخص کو ویزہ دیں۔ عبدالباسط نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کچھ ایسی چیزیں بھی کیں جو ہماری ریاست کے مفاد میں نہیں تھا۔ پٹھان کوٹ کے واقعے پر2016ء میں بھارت کے کہنے پر گوجرانوالہ ایف آئی آر کاٹ دی، جومناسب نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…