کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سندھ میں کرونا وائرس کا تیسرا مریض صحت یاب ہو گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مریض سندھ کے ایک آئسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج تھا جو کہ
اب صحتیاب ہوگیا ہے اور اس کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر چلا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پمز ہسپتال میں بھی رمیض نامی متاثرہ مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹ گیا ہے۔
Third patient of #COVIDー19 in #Sindh who was being kept in isolation has Alhamdolillah recovered & has tested negative
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 19, 2020