ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملک کے 3 ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

datetime 19  مارچ‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی) ایوی ایشن نے 21 مارچ کی صبح 5 بجے سے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایوی ایشن ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں تک محدود کیا گیا تھا۔

ایوی ایشن کے مطابق باقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی آمد،21 مارچ سے مسافروں کی آمد کو ائیرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کرلی گئی، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ پرواز سے  24 گھنٹے قبل کروانا لازمی ہوگا۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے،تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گی،یہ شرط 4 اپریل تک  برقرار رہے گی. اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے.،ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔21 مارچ سے فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے بھی فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…