لاہور(این این آئی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6)کے تحت صوبہ بھر میں گھروں اور پرائیویٹ جگہوں پر ہر قسم کی تقریبات، فنکشنز اور سماجی اجتماعات پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے- مزید برآں ہر قسم کے جم اور سنوکر کلبز چلانے پر بھی پابندی ہوگی-یہ حکم 4اپریل 2020ء تاوقتیکہ اس میں ترمیم کی جائے تک نافذالعمل ہوگا- اس ضمن میں حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔