پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

آٹا ڈیلرز کے پاس آٹا غائب، مصنوعی بحران پیدا ہو گیا، 1550 میں ملنے والی بوری کی قیمت میں بڑا اضافہ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لسبیلہ(این این آئی)حب میں آٹا ڈیلرز کے پاس آٹا اچانک غائب شہر میں آٹے کا مصنوعی بحران 1550میں ملنے والی بوری 1700سے تجاوز کرگئی کوروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومتی اقدامات عوام پر بھاری پڑنے لگے حب انتظامیہ خاموش۔

شہری حلقوں کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز.مارکیٹ بند رکھنے کے علاوہ اشیا خوردنوش کے دکانیں محدود وقت تک کھلے رہنے کے احکامات کے بعد حب شہر میں آٹا ڈیلرز کے دکانوں میں سے اچانک آٹا غائب ہوگیا ہے شہر میں آٹا ڈیلرز کی جانب سے مبینہ طور پر مصنوعی بحران پیدا کرکے قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے چند دکانوں میں آٹا مل رہا ہے وہ بھی 1550 روپے 35کلوگرام کی بوری 1700 سے زائد کی فروخت کی جارہی ہے اس سلسلے میں ڈیلرز کا موقف ہے آٹا فلور ملز سے نہیں مل رہا ہے ہمارے پاس آٹا نہیں ہے جبکہ صحافیوں نے آٹے کے چند گوداموں کا دورہ کیا تو وہاں بڑی مقدار میں آٹا ذخیرہ کیا گیا تھا البتہ میڈیا کے پہنچنے کے بعد فورا گوداموں سے آٹا نکالنا شروع کردیا گیا واضع رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی ہے ایسے میں دیگر ممالک میں ہرشخص ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہا ہے وہی حب میں آٹا ڈیلرز کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں مبینہ ذخیرہ اندوزی کرکے منافع خوری کرنے کی کوشش سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ حب میں آٹے کی مصنوعی بحران اور قیمتوں میں راتوں رات اضافے پر انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلا صحافیوں کی جانب سے انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشش کی تاہم آفیسران اپنے دفاتر سے غائب تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…