پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقارسیٹھ نے سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سینئر قانون دان قاضی انورایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الجہاد ٹرسٹ کیس سمیت سپریم کورٹ کے متعدد کیسز میںسینئر موسٹ جج کے حوالے سے فیصلے آئے ہیں، جونیئر ترین ججز کو
سپریم کورٹ کیلئے ایویلویٹ کیا گیا لیکن انہیں نظرانداز کیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ کے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا انکی سینیارٹی کو نظر انداز کیا گیا ، سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سینیارٹی متاثر ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے 17 مارچ کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ ان کا تقررسپریم کورٹ کے جج کی اس خالی نشست پرہوا ہے جوسابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔