پتوکی(ین این آئی ) پتوکی کے نواحی گاؤں دیو کے جمبر میں گلی میں کھڑا ہونے سے روکنے پر ملزم اعظم نے کلہاریوں کے وار کرکے ساٹھ سالہ شخص جمال کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دیو کے جمبرکے رہائشی اعظم کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا جس پر ملزم نے برُا منایا۔اور طیش میں آکر کلہاریوںکے وار کرکے ساٹھ سالہ شخص جمال کو قتل کردیا ۔اور خود موقع سے افرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔