ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں کرونا کیسوں کو چھپا یا جا رہا ہے، کرونا ٹیسٹ آٹھ سے نو ہزار کا ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، ن لیگ کی حکومت پر شدید تنقید

datetime 19  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ملک میں کرونا کا پھیلنا حکومت کی نااہلی ہے،جس صوبہ کا وزیراعلی کو چار گھنٹے کی بریفنگ کے بعد یہ کہتا ہے کہ کرونا کس وقت کاٹتا ہے ،یہ حکومت کی نالائقیاں ہیں، کوئی بھی وائرس کوئی حدود نہیں دیکھتی،ابولا وائرس جب آیا ہم نے ایس او پیز بنائی اور وفاقی حکومت اس پر کام کر رہی ہے،حکومت اگر نیک نیتی سے کام کر رہی ہوتی تو شاید ہم پریس کانفرس نہ کرتے ۔

ان خیالات کااظہارمسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ اور عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سائر افضل تار ڑ نے کہاکہ ہمارے پاس آپشنز تھے کہ بہترین احتیاطی تدابیر کرتے جو نہ ہوئی۔حکومت نے کوئی ارجنٹ ایشو کو ٹیک اپ نہ کیا ۔وزیراعلی پنجاب نے تو پنجاب میں کرونا آنے سے پہلے اقدامات شروع کردیئے تھے ۔چائنہ نے لوگوں کو لاک ڈائون کیا پاکستان میں کیوں نہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ فرانس سے چار دن پہلے ایک فلائیٹ آئی ان کو نہ چیک کیا گیا ۔پاکستان حکومت نے بھوکھلاہٹ کا شکار ہوتے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ جس نے کہیں جانا ہے پہلے ٹیسٹ کروائے ،وزیراعظم نے کہا کہ ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے ورنہ لوگ بھوک سے مر جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملتان میں ایک ڈاکٹر کرونا سے متاثر ہوا حکومت ڈاکٹرز کو بھی کٹس نہیں دے رہے ۔ڈاکٹروں کی حفاظت کریں گے تو وہ عوام کی کریں گے۔شوکت خانم ایک فلاحی ادارہ ہے اس میں کٹس دی گئیں باقیوں میں کیوں نہ دی گئی۔پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہونا چاہئے تھی۔چیف منسٹر کو کسی نے بتایا ہے کہ کرونا رات دس بجے کے بعد کاٹتا ہے ۔اپنی تقریر میں ذخیرہ اندوزوں کو کہا کہ ہم ان کے خلاف ایکشن لیں گے ،ان ذخیرہ اندوزوں کو پتہ ہے حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے اس لئے وہ من مانی کرتے ہیں ۔پہلے حکومت نے کونسا چینی آٹا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئسولیکشن وارڈ ہسپتال کے درمیان بنا دیا ہے۔

ایمرجنسی کو الگ اور آئسولیشن وارڈنز کو الگ الگ بنائیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں سے باہر کم نکلیں ۔وزیراعلی سندھ نے کرونا کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے،اس وبا سے بچنے کے لئے پبلک ایمرجنسی نافذ کرنی ہوگی۔ عظمی بخاری نے کہاکہ آج ہم اس وبا کے ساتھ لڑ رہے ہیں کہ جس کا ہمیں پتہ نہ تھا ۔یاسمین راشد نے کل کہا کٹس منگوا رہی ہیں پہلے کیوں نہ منگوائی گئیں ۔حکومت نے بہت وقت ہونے کے باوجود بہت وقت ضائع کیا ،اگر پہلے حکمت عملی بنا لی ہوتی اور آج ملک میں نہ اتنا نہ پھیلتا ۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں کیس رپورٹ ہو رہے تھے لیکن پنجاب نے کو ئی حکمت عملی نہ بنائی۔جو وبا آنی تھی وہ آ چکی اب کٹس منگانے کا کیا فائدہ ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کو ڈینگی برادران کہتے تھے ہمیں اس پر فخر ہے ،ان دونوں بھائیوں نے ثابت کردیا کہ ڈینگی ختم کر دیکھایا ۔عمران خان کاش وزیراعلی پنجاب کو بریف کردیتے کہ کرونا کاٹتا نہیں ہے۔

ایران سے جتنے زائرین آئے حکومت نے کتنوں لوگوں سے رابطہ کیا ۔پنجاب کیسوں کو چھپا رہا ہے یہ صرف بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ٹیسٹ کر رہے ہیں جو یہاں موجود ہیں ان کے ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے۔حکومت نے عوام کو چھٹیاں گھر بیٹھنے کے لئے دیں ہیں ایر و تفریح کے لئے نہیں دیں۔ڈاکٹر یاسمین پتہ نہیں کیا کام کر رہی ہیں، ڈاکٹر ہوکر ڈاکٹر کے نام پر دھبہ لگایا ہے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کا وقت ہے اشیا کو مہنگا کرنے کا نہیں۔ عطاء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں نو لاکھ لوگوں کی سکریننگ کی ،کیا تھرمامیٹر سے بخار چیک کرکے سکریننگ کا عمل مکمل کرلیا ہے۔کوئی مریض جہاز میں بخار کی دوا کھا کر ائرپورٹ ہر اترے گا تو اس کا بخار نہ ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کہتا ہے ٹیسٹ کروئیں لیکن وزیراعظم کہتے ہیں ٹیسٹ نہ کروائیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی میں خدشہ تھا 25 ہزار لوگ لقمہ اجل بن جائے گئے ۔شہباز حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے الگ وارڈ بنائیں یہ کیوں نہیں بنا سکتے ۔کرونا ٹیسٹ آٹھ سے نو ہزار کا ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،ابھی تک حکومت یہ نہ بتا سکی کہ کن علامات پر عوام نے کیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کی سیاسی فیملی کی ایک خاتون میں کرونا وائرس تصدیق ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…