پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کورونا کے متاثرین یہ دوائی استعمال کریں، عالمی ادارہ صحت نے ایسی دوا بتا دی جو پاکستان میں بہت عام ہے

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچیان لینڈمیئر نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے جو لوگ ناول کورونا وائرس(کووِڈ19)سے متاثر ہیں انہیں چاہئے کہ درد کی صورت میں آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئبوپروفن ممکنہ طور پر ناول کورونا وائرس کے مضر اثرات کو شدید تر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئبوپروفن پاکستان میں بروفن اور ایرینیک کے ناموں سے عام دستیاب ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ مشورہ معتبر طبی تحقیقی جریدے دی لینسٹ ریسپائریٹری میڈیسن کے شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔یہ تحقیق چین میں کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر، سیکڑوں مریضوں کے مطالعے پر مبنی ہے جو پہلے ہی ذیابیطس یا دل و دماغ کی کسی بیماری میں مبتلا تھے اور درد کے علاج کیلیے دیگر مختلف دوائیں استعمال کررہے تھے۔ان مریضوں کے تجزیئے پر یہ امکان سامنے آیا ہے کہ آئبوپروفن اور اسی جماعت کی دوسری درد کش دوائیں ایک ایسے خامرے (اینزائم) کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جو کورونا وائرس کی اثر پذیری کو بڑھاوا دے کر اس کے اثرات شدید تر کردیتا ہے۔اگرچہ یہ امکان ابھی صرف مفروضے کی صورت میں ہے لیکن اس بارے میں مناسب شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں جسمانی درد کی شکایت بھی ہے تو بہتر ہے کہ وہ صرف پیراسیٹامول پر گزارا کریں اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی آئبوپروفن استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…