جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں،غیرضروری چیزیں ذخیرہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائیگی، مشکل کی گھڑی میں ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کر دی گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز متحرک ہیں،حکومت کی ترجیح ہے کمزور طبقے کو کیسے سہارا دیا جائے، کوشش ہے محنت کشوں کیلئے اقدامات اٹھائیں،وزیر اعظم واضح کہہ چکے ہیں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائیگی،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کر دی گئی ہے،

پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں،غیرضروری چیزیں ذخیرہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام صوبائی حکومتیں دن رات محنت سے کام کر رہی ہیں جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کے ساتھ ڈی جی خان جاکر قرنطینہ سہولت کا جائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنے جس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ وائرس کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز متحرک ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم نے تمام چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اس وبا کے باعث پاکستان کی معیشت کو بھی جھٹکے لگ رہے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات پر اثر پڑیگا لیکن وائرس سے پہلے معیشت میں بہتری آگئی تھی، معیشت پر کورونا کے ممکنہ اثرات کے جائزے کے لیے مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے توجہ رکھی ہے کہ معیشت کی گاڑی سست نہ ہو۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کمزور طبقے کو کیسے سہارا دیا جائے، کوشش ہے کہ محنت کشوں کیلئے اقدامات اٹھائیں، اس سلسلے میں تین نکات پر کام کیا جارہا ہے،

کمیٹی مالی امور سے متعلق پیکج وزیر اعظم کو پیش کرے گی، مٹھی بھر عناصر ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لیے ذخیرہ اندوزی کا سہارا لیتے ہیں، وزیر اعظم نے ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری میں کوئی کوتاہی نہیں کی، وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ ہم نے کورونا وائرس کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور کسی قسم کی کوتائی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ پرہجوم اجتماعات میں نہ جائیں، پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں اس لیے عوام غیر ضروری چیزیں ذخیرہ کرنے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہیں اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے،کورونا کے پیش نظر قومی معاشی پالیسی کو ترتیب دینے کیلئے لائحہ عمل تیا رکرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے معاشی کمیٹی تشکیل دی ہے،روزانہ کما کر کھانے والوں کے لیے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں،غیرضروری چیزیں ذخیرہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات پراثرپڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ترجیح ہے کمزورطبقے کوکیسے سہارادیاجائے،کوشش ہے محنت کشوں کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…