اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں نہ صرف کمی واقع ہوئی ہے بلکہ تیزی سے قیمتیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ فی بیرل تیل کی قیمت بیس ڈالر تک آ سکتی ہے، معروف صحافی اسامہ غازی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی خام تیل بھی فی بیرل 26 ڈالر پر آ گیا ہے،
اس کے علاوہ سعودی حکومت تیاری کر رہی ہے کہ تیل کی قیمتیں فی بیرل 20 ڈالر سے بھی نیچے آ جائیں۔ اسامہ غازی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہاں تیل کی قیمت فی بیرل 12 ڈالر ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہفتے قبل دنیا بھر میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 ڈالر تھی پھر 60 ڈالر پر آئی اور اب فی بیرل قیمت 30 ڈالر پر آ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر تیل کی قیمتیں اس طرح ہو سکتی ہیں تو پھر پاکستان میں پٹرول 50 روپے فی لیٹر مل سکتا ہے۔ اسامہ غازی نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق ٹیکسز اور کرائے نکال کر پاکستان میں 50 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان میں فی لٹر پٹرول 60 روپے میں مل سکتا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ حکومت بھی اس بارے میں غور و فکر کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ لی ہے اور اس دوران انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں جلد کمی کا عندیہ دیا ہے۔