لاہور(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سندھ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی،سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر
نافذ العمل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپوٹ پر پابندی نقل و حمل محدو کرنے کے لیے لگائی گئی۔ حکم نامے کی کاپیاں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز چیئرمین کو ارسال کردی گئی ہیں۔ یاد رہے سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی۔ صوبے بھر میں ریسٹورنٹ اور مالز بھی بند ہیں۔ ریسٹورنٹس صرف پارسل دے سکتے ہیں۔