لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کرونا وائرس نے پنجاب میں بھی تیزی سے پر پھیلانے شروع کر دیے ہیں جس کی وجہ سے اس تک پنجاب میں 33 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسی وجہ سے پنجاب کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کیلئے پولیس مخبروں کے ساتھ ساتھ علاقہ معززین و بااثر شخصیات کی
مدد بھی حاصل کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کے مرتب کردہ ہنگامی پلان کے تحت متعلقہ ذمہ داروں کے احکامات کے بعد پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے رینجرز اور پولیس کی مدد لی جائے گی، اس کے علاوہ لاہور، رحیم یار خان، اٹک اور راولپنڈی میں قرنطینہ سنٹرز قائم کیے جائیں گے ان سنٹرز میں ایک وقت میں چار سو سے پانچ سو افراد کو رکھا جا سکے گا۔