لاہور(آن لائن)معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایک عالمی وبا کے زیرِ اثر ہیں، ہمیں اللہ کا سہارا پکڑ کر اس خوف کی فضا سے نکلنا چاہئیے۔مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئیے،ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اللہ کا سہارا پکڑ کر اس خوف کی فضا سے نکلنا چاہئیے اور اللہ پر یقین رکھنا چاہیئے
کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔مولانا طارق جمیل نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، علما کے احکامات کے مطابق نمازیں مختصر پڑھیں اور وضو گھر سے کر کے نکلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام صدقہ دیں اور جتنی حیثیت ہے اس کے مطابق صدقہ دیا جائے کیونکہ یہ فرمان نبوی ؐ ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ایمان کو بھی بچائیں اور اپنی صحت کو بھی بچائیں۔