اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روزقبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک بریفنگ دی گئی جس کا مقصدمستقبل کے لئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔لیکن جیسے ہی بریفنگ ختم ہوئی، عثمان بزدار کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’’کورونا وائرس کاٹتا کیسے ہے؟‘‘ عثمان بزدار کی اس لا علمی کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے صوبہ پنجاب کے حوالے سے
بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جہاں کے وزیراعلیٰ کو پھیلنے والے وائرس کے بارے میں ہی نہیں پتہ، وہ ہمارے لوگوں کو بچانے کے لئے اقدامات کیا کرے گا۔ساری دنیا کو پتہ ہے کہ کورونا وائرس کسی کے کاٹنے سے نہیں بلکہ انسانوں سے پھیلتا ہے، ایسے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لاعلمی نے پنجاب کی حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔واضح رہے پنجاب میں بھی ابھی تک کورونا وائرس کے33 مریض سامنے آچکے ہیں۔