لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو ایک سال تین ماہ بعد رہائی ملی ۔ قومی احتساب بیورو نیب نے خواجہ برادران کو پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں 11دسمبر2018ء کو گرفتار کیا تھا ۔خواجہ برادران 2فروری 2019ء تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے جس کے بعد عدالت نے دونوں بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔