اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

او پی ایف کا  چین کے شہرووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا  کو  حلال فوڈ کی فراہمی کیلئے کتنی بڑی رقم عطیہ کر دی ؟ جانئے

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کی جانب سے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے لیے حلال کھانے کی فراہمی کے لیے 20ملین روپے امدادی رقم عطیہ کر دی گئی۔گزشتہ روز سیکرٹری وزارت اوورسیزانجینئر عامر حسن اور ڈاکٹر عامر شیخ منیجنگ ڈائریکٹر، او پی ایف نے دو کروڑ روپے کا چیک نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئر مین،

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ او پی ایف بیرون ممالک پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہر ممکن اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا،معلومات کے مطابق حکومت پاکستان کو چین کے شہر ووہان اور کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرے شہروں میں پھنسے ہوئے  پاکستانی طلبہ کے معاملے  پر بڑی مشکل صورتحال کا سامنا تھا جہاں ایک طرف والدین کا دبائو تھا کہ وہ پاکستانی طلبہ کو وہاں سے فوری نکالے اور دوسر ی طرف چین اور عالمی ادارہ صحت کا مشورہ تھا کہ انہیں نہ نکالا جائے ۔ وسط فروری میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کو ہدایت کی تھی کہ وہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین سے ملاقات کا اہتمام کرے اور انھیں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کی سہولت اور انخلاء کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں سے آگاہ کرے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ کے دوران متاثرہ چینی شہروں میں لاک ڈاؤن کی مکمل صورتحال کی وضاحت کی۔لاک ڈائون کی موجودہ صورتحال میں حلا ل فوڈز تک رسائی میں درپیش مشکلات کی شکایت پر والدین کو یقینی دہانی کرائی گئی تھی کہ حکومت پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کو حلال فوڈز کی فراہمی کے لئے ہر

ممکن اقدامات کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ او پی ایف بورڈ آف گورنرز نے چین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبا کے لئے حلال کھانے کی فراہمی کے لئے 20کروڑ روپے کے عطیہ کی منظوری دی ہے جو سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کے بارے میںوزیر اعظم کے معاون خصوصی کی ذاتی دلچسپی اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ او پی ایف کے عطیہ کے علاوہ، او پی ایف بورڈ کے دو ممبران، عرفان مصطفی اورامجد علی چوہدری نے بھی  دس لاکھ  روپے اورپانچ لاکھ روپے چین میں پھنسے طلبہ کے ہنگامی ریلیف کے لئے دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…