ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

بونیر میں کرونا وائیرس کا پہلا کیس  سامنے آگیا،متاثرہ شخص آئیسو لیشن وارڈ منتقل

datetime 18  مارچ‬‮  2020 |

بونیر(این این آئی)بونیر میں کرونا وائیرس کا پہلا کیس  سامنے آگیا،تحصیل گاگرہ کے گاوٗں مٹوانئی سے تعلق رکھنے والے محمد طاہر ولد اختر خان نامی شخص میں کرونا وائیرس کی تصدیق ہوگئی، ان کو پشاور لیبارٹری سے آئیسو لیشن وارڈ بونیر منتقل کر دیاگیا۔کرونا کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق کی ٹیلی فونک تصدیق مریض 5دن قبل امارات سے آیا ہے۔ٹسٹ کیلئے ایم ایچ سی اور وہاں سے کے ایم یو منتقل کیا گیا۔

جہاں پر ان میں کرونا وائیرس کی تصدیق ہوچکی ہے،۔ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان نے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات کے وقت کہاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد طاہر ساکن مٹوانئی 12مارچ کو امارات سے آیا،چیسٹ انفکشن کی وجہ سے ڈاکٹر نے ٹیسٹ کیلئے بھیجا،آج ہم نے فوری طور پر گھر سے ایسولیشن وارڈ منتقل کیا جہاں 40کمرے ہیں اور کرونا وائیریس مریضوں کیلئے مختص کئے ہیں۔ان کے گھر والے اور ان کیساتھ ملنے والوں کو بھی ہم نے ایسولیشن وارڈ منتقل کئے ہیں اور علامات کی صورت میں فوکل پرسن ڈاکٹر طارق کے ساتھ رابطے کی صورت میں ان کو پشاور منتقل کریں گے اور ٹسٹ کے بعد اس کو ٹریٹ کریں گے۔آج ہم نے ایک ایمرجنسی میٹینگ کی،۔جس کیمطابق ایسولیشن وارڈ 24گھنٹے کھلا رہیگا۔لہذا یہ ایک خطرناک جگہ ہے لہذا وہ اس وارڈ کے نزدیک آنے کی کوشش نہ کریں۔جس پر سیکورٹی بھی لگائی ہے۔ایسولیشن وارڈ میں مریضوں کو مکمل علاج فراہم کریں گے۔مٹوانئی میں جو بھی لوگ ان سے ملے ہیں۔حتیٰ کے یہ مریض گراونڈ تک بھی گیا ہے۔مٹوانئی میں ایمرجنسی لگائیں گے اور وہاں کے لوگوں سے ہمارا درخواست ہے کہ دس پندرہ دنوں تک گھروں سے نہ نکلیں۔اور اگر کسی میں بھی یہ علامات ظاہر ہوئی تو فوری ہم سے رابطہ کریں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ساتھ نمونے اکھٹے کرنے کی کیٹس کی فوری ضرورت ہے جس کا ہم نے صوبائی حکومت کو ڈیمانڈ بھیجا ،فوری ضلع میں کریانہ سٹورز ،میڈیکل سٹورز اور خوراک کی آشیاء ،ہوٹلوں کے علاوہ تما م دکانیں بند کرائیں گے تاکہ یہ وائریس پھیل نہ سکیں۔ڈی سی بونیر نے عوام سے مزارات پر حاضری، میلوں ،سیاح مقامات کو

نہ آئے اور اس کو ہم سیل کررہے ہیں۔چونکہ اس کی بہتر علاج احتیاط ہے۔لہذا ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملانے اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔لہذا لوگ اپنے گھروں تک اپنے آپ کو محدود کریں۔اور ہاتھوں کو صابن باربار دوئے،منہ ،ناک اور کان کو ہاتھ نہ لگائے،صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 4افراد کو ہم نے ٹسٹ کیلئے بھیجے تھے مگر ان کی ٹسٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔

عوام اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں ،اور بغیر ضرورت حرکت نہ کریں بارڈروں پرسکریننگ  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں صرف ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔انہوں نے تمام اے سیز کو ہدایات دی کہ اعلانات کریں کہ لوگ گھروں تک محدود ہوجائے تاکہ اس وائریس سے ہم بچ سکیں۔ٹریفک رواں دواں رہیگا ،لہذا کراچی اڈہ بند کیا جائیگا۔اور اڈہ مالکان دو دن کے اندر اندر اپنا آپریشن بند کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…