پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

20 مارچ سے آزادکشمیر سے باہر جانیوالی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ،حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئے اقدامات کی منظوری

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فارق حیدر کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اعلا میہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی جبکہ غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق عباس انسٹیٹیوٹ میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ 20 مارچ سے

آزادکشمیر سے باہر جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ر ہے گی۔آزاد کشمیر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 244 ہوگئی ، پنجاب میں 25، سندھ میں 17، بلوچستان میں 6 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…