جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

غیر ملکیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے بڑی شرط عائد

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے عدم پھیلاو کے لیے ملک میں داخل ہونے والے تمام غیرملکی مسافروں کے لیے طبی ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 244 تک پہنچ چکی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں زور دیا تھا کہ وہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق تمام غیرملکی مسافر بورڈنگ سے قبل طبی ٹیسٹ کی کاپی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔علازہ ازیں اعلامیے میں کہا گیا کہ طبی ٹیسٹ کی تاریخ 24 گھنٹے پرانی ہونی چاہیے۔نوٹی فیکشن کے مطابق مذکورہ اقدام کا اطلاق 21 مارچ سے شروع ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ائیرلائن آپریٹرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی مسافر کو بغیر کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم کے ہمراہ طبی ٹیسٹ کی نقول فراہم کی جائے۔نوٹی فیکشن کے مطابق کورونا وائرس سے متلق طبی ٹیسٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر ہونا چاہیے اور پاکستان میں داخلے کے وقت اوریجنل ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگی۔سی اے اے نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ طریقہ کار کے مطابق ہر ائیرلائن کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں ایک سے زائد مرتبہ اتاریں اور چڑھائیں۔نوٹی فیکشن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مسافروں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوں کو ضروری انفراسٹرکچر اور وسائل سے آراستہ کرنے کے بعد 21 مارچ سے گوادر اور تربت کے سوائے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر عالمی پروازوں کا عمل دوبارہ شروع ہوجائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…