منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انہوں نے سب سے پہلے میرے کپڑے اتروائے اور پائپ سے مارنا شروع کر دیا پھر مجھے کہا کہ کیمرے کے سامنے کہوں کہ میں نے ۔۔۔!!! ‎مولانا ناصر مدنی نے اغوا کاروں کے بارے میں اہم اشارہ دیدیا

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانانا صر مدنی کا اپنے اوپر ہونےوالے تشدد سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک آدمی نے انہیں واٹس اپ پہ فون کیا اور کہا کہ میں آپ کا چاہنے والا ہوں اور میں چاہتا ہوںکہ آپ میرے ساتھ میرے ہوٹل میں پروگرام کریں ۔ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ پابندی لگی ہے اس لیے نہیں آ سکتا جس پر اس شخص نے کہا دعا ہی کر جائیں کیونکہ میری والدہ کی بڑی خواہش ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں کھاریاں چلا گیا وہاں سے ایک اور دوست مجھے اپنے ڈیرے پر لے گیا، جہاں ہم دس پندرہ منٹ بیٹھے ہی تھے کہ بہت سے مسلح افراد آ گئے جنہوں نے ہم پر اسلحہ تان لیا اور مجھے الگ کمرے میں لے گئے جبکہ میری دونوں ملازموں کو بھی الگ الگ کمروں میں رکھا۔ مسلح افراد نے نے سب سے پہلے انکے کپڑے اتروائے اور پھر ویڈیو بنانا شروع کردی۔ جس کے بعد انہوں نے مجھے پائپ سے پیٹنا شروع کر دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک شخص آیا اور اس نے مجھے کہا کہ اپنے سوشل میڈیا ایڈمن کو کال کرو اور اس سے سارے پاسورڈ لو۔اس طرح انہوں نے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ لے لیے، ان کا کسی سے رابطہ تھا جو کچھ وہ مانگتا وہ میرے سے پوچھتے جاتے تھے ۔ناصر مدنی کا مزید بتانا تھا کہ مسلح افراد نے انکے سارے کپڑے اتروائے ہوئے تھے، انہوں نے ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے جس کی تحریر انہیں نہیں پڑھنے دی گئی ، انہوں نے کیمرے کے سامنے کہلوایا کہ ناصر مدنی نے کسی کے ساتھ زیادتی کی ہے اس لیے انہیں مارا گیا ہے۔ناصر مدنی نے پولیس اور ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےاور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…