اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خود کو کرونا وائرس کا مریض ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے ، حکومت کو چیلنج دیا کہ میں دو دن کے اندر اندر 200 افراد میں اسے پھیلا ئوںگا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خود کو کرونا وائرس کا مریض ڈکلئیر کیا اور ساتھ ہی حکومت کو کھلا چیلنج بھی دے رہا ہے کہ
میں دو دن میں 200افراد میں کرونا وائرس پھیلا دوں گا ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں حکومت سے کہ مجھے روک کے دکھائو، اب ہر جگہ بیماری پھیلے گی ، پرسوں آپ کو دو سو کیس ملیں گے ، پکڑ کے دکھائو مجھے ، ہر جگہ وائرس پھیلائوں گا ۔ نوجوان کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں پیغام انتہائی افسوسناک ہے ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کی ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ذہنی مریض ہے ، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ سب اس نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا ہے ۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت کرئونا وائرس کا شکار ہے اور اس سے جنگ لڑ رہی ہے تاہم ایسے حالات میں نوجوان کی جانب سے حکومت کو چیلنج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ سوشل میڈیا صارف سیدرہ کنول نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ شخص حکومت کو چیلنج کر رہا ہے کہ میں ہر جگہ بیماری پھیلاؤں گا، ہمت ہے تو پکڑ کر دیکھاؤ،حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ اس شخص کو پکڑ کر زرا یہ تو بتائیں کہ حکومت ہوتی کیا ہے، بیماری ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے،اور اگر اسے کوئی جانتا ہے تو اسکی نشاندہی بھی کریں۔
یہ شخص حکومت کو چیلنج کر رہا ہے کہ میں ہر جگہ بیماری پھیلاؤں گا، ہمت ہے تو پکڑ کر دیکھاؤ.
حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ اس شخص کو پکڑ کر زرا یہ تو بتائیں کہ حکومت ہوتی کیا ہے، بیماری ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے.
اور اگر اسے کوئی جانتا ہے تو اسکی نشاندہی بھی کریں.@SHABAZGIL pic.twitter.com/lSL4JfWEKc
— سِـــــدره كنـــــول (@SidrraKanwal) March 17, 2020