اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسیک)این ایچ اے اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے عوام الناس کی سہولت کے پیش ِ نظر لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو آج سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق این ایچ اے کے مطابق یہ موٹروے تمام تر جدید سہولیات
سے آراستہ ہے اور اس کے فعال ہونے سے لاہور۔ سیالکوٹ کا زمینی فاصلہ اڑھائی گھنٹے سے سمٹ کر 50 منٹ تک رہ جائے گا۔یہ موٹروے نہ صرف دو تاریخی اور صنعتی شہروں کو آپس میں ملائے گی بلکہ اس کے فعال ہونے سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوگا۔