اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

وہ سخت بیمار ہیں،باہر سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے، 25 سالہ سزا یافتہ قیدی کی ایک نہ سنی گئی، قیدی زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آ ئی) سنٹرل جیل بنوں میں پچیس سالہ سز ا یافتہ قیدی اختر نیاز خان زندگی کی بازی ہار گیا، قیدی کو دمہ کی تکلیف ہو گئی اور ساتھ خون کی الٹیاں کی فوری طور پر جیل ہسپتال لایا گیا لیکن وہ دم توڑ چکا تھاذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ کنگر سے تعلق رکھنے والا قیدی اختر نیاز نے بار بار جیل انتظامیہ سے بار بار اصرار کیا تھا کہ

وہ سخت بیمار ہیں لہذاباہر سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ بروقت علاج کر سکیں لیکن اُن کو اجازت نہیں دی گئی قیدیوں کو مختلف بیماریاں درپیش ہوتی ہیں لیکن باہر کے ہسپتال یا اعلیٰ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت نہیں دی جاتی بعض ذرائع یہ بھی خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اُن کی موقت کرونا واائرس کے باعث ہوئی ہے کیونکہ سنٹرل جیل بنوں میں آنے جانے والوں کی اسکریننگ کیلئے کوئی انتظام نہیں ،جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کو کافی عرصہ سے کالا یرقان تھا اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر عبدالحمید داؤڑ سے رابطہ کرنے پر اُنہوں نے بتایا کہ ابھی تک بنوں میں کوئی مشتبہ کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے اُنہوں نے کہا کہ چین سے آٹھ شہری اور ایران سے چھ شہری بنوں آ ئے ہیں اُن کی باقاعدگی اسکریننگ کی گئی ہے جس میں کوئی کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہو ئی ہے ہم اس عالمی وباء پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور بنوں کے تمام ہسپتالوں میں کرونا آئسو لیشن وارڈ قائم کئے ہیں لہذا جیل میں قیدی کی موت کرونا سے نہیں ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…