کراچی (این این آئی) سندھ میں کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بڑے اعلان کردیا اعلان کے مطابق سندھ میں کرونا سے متاثرہ شخص اور اہل خانہ کو راشن گھر بیٹھے بیت المال کی ٹیم پہنچائے گی اورتفصیلات کے مطابق سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ حسین لاکھانی ہسپتال اور اقراء یونیورسٹی میں ۱ یک ہزارلوگوں کو میڈیکل کا کورس کا آغاز آج سے کیا جائیگا ہم لوگوں میں کورونا
سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی تربیت کا آغاز کررہے ہیں جس میں ٹیکنیشن ،نرسزاور دیگرشعبوںپر ایک ہفتے کی فوری ٹریننگ کا آغازکا کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ سیکنڈ اور تھرڈائیر کے طلباء کو ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وہ کسی بھی ہسپتال میں فوری خدمت سرانجام دے سکتے ہیں ،کورونا وائرس کیسی کا ذاتی مسئلہ نہیں ہم سب کو مل کر اسے لڑنا ہے،تنقید برائے تنقید سے کچھ حاصل نہیں اس وباء سے بچاو کے لیے سب کو اپنا تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالنا ہے۔