راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تینوں مسلح افواج کی تمام طبی سہولتیں مکمل طور پر فعال ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے
اہم شہروں کے اسپتالوں میں لیبارٹریز قائم کردی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی ٹیسٹنگ لیبارٹری اے ایف آئی سی راولپنڈی میں قائم کی گئی ہے، تمام فوجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے لیے فاسٹ ٹریک ہیلپ ڈیسک بنادی گئیں ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام کا تحفظ اور حفاظت ہماری اہم ترجیح ہے۔