پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وباء سمیت تمام مصیبتوں سے نجات صرف اللہ کی ذات ہی دے سکتی ہے، رجوع الی اللہ مہم کا اعلان کر دیا گیا، عوام اور حکمرانوں کو بھی اہم پیغام دے دیا گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ہمارے اپنے اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔ آج مشرق و مغرب میں خوف اور دہشت کا عالم ہے۔ اس خوف اور دہشت کو امید اور یقین میں بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے رجوء الی اللہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ حکمرانوں کو امریکہ و مغرب کی طرف دیکھنے کے بجائے نجات کیلئے اللہ اور اس کے رسولؐ سے مدد اور رجوع الی اللہ مہم کی قیادت کرنی چاہیے

کیونکہ اللہ کی رحمت کا دروازہ صرف دعا کی چابی سے ہی کھل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا میں رجوع الی اللہ مہم کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر ضلع کامران سراج، مولانا محمد دین منصوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا ہائرس سے ایک دوسرے کو ڈرانے اور راشن جمع کرنے کی دوڑ میں لگنے کے بجائے اللہ پر توکل اور جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کا حصہ بن جائیں کیونکہ کورونا وباء سمیت تمام مصیبتوں سے نجات صرف اللہ کی ذات ہی دے سکتی ہے۔ سب کا رازق ایک ہی ہے۔ چھوٹے سے گھونسلوں میں رہنے والے پرندوں سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اللہ پر توکل، ذکر و اذکار، عبادت اور انفرادی و اجتماعی چور پر اپنے گناہوں کی معافی اس چرح مانگنی چاہیے کہ یہ وباء و مصیبت میرے گناہوں کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات اپنی جگہ پر مگر ہمارے دین اسلام نے پاکیزگی و چہارت کی سب سے پہلے ہدایات کی ہوئی ہے۔ اسی لئے تو صفائی و پاکیزگی کو نصف ایمان کہا گیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے ڈرنے اور خوف پھیلانے کی بجائے صرف اس کے خالق سے ڈرنا چاہیے۔ اپنی جان و جسم کو پاک و صاف، گھروں و دفاتر کو صاف ستھرا اور صدقہ و اصلاح کا آغاز اپنی ذات سے کیا جائے۔

فرمایا گیا صدقہ بہت ساری مصیبتوں کو ٹال دیتا ہے۔ دریں اثناء انہوں نے ہالا بائی پاس پرالخدمت سندھ کے تحت بارہ کروڑ کی لاگت سے قائم ہونے والے آغوش سینٹر و مسجد سعید کے تعمیراتی کام کا معائنہ اورخیروبرکت کی دعا کی۔جس میں سندھ بھر سے دوسویتیم بچوں کے قیام وطعام اوربھترتعلیم وتربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔سراج الحق نے اس موقع پرموسیٰ خیل قبائل کے استقبالیہ اورسماجی رہنما عبداللہ موسیٰ خیل کے چچا کی وفات پرتعزیت بھی کی۔موسیٰ خیل قبائل کے رہنما نے سینیٹر سراج الحق کوروایتی تحفہ پگڑی بھی پیش کی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…