پی ٹی ایم رہنما ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی نااہلی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

17  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ایم رہنما ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی نااہلی درخواست خارج کر دی ۔ منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دی ۔

شہری عبدالولی کی درخواست میں پشون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی بھی استدعا کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسکا طریقہ کار موجود ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ صرف یہ بتائیں پٹیشنر کہاں متاثرہ ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ درخواست گزار اس ملک کا باعزت شہری ہونے کی وجہ متاثرہ ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہاں پہلے ہی بہت سے کیسز زیر التوا ہیں،ہر فرد جو ملک میں رہ رہا ہے وہ اس ریاست کے ساتھ مخلص ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پی ٹی ایم اور ان کے رہنما علی وزیر ریاست اور اداروں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ علی وزیر کو ریاست مخالف اور غیر آئینی تقریروں پر آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…