اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے بطورجج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا،جسٹس مظاہر علی اکبر سے چیف جسٹس گلزاراحمدنے حلف لیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، اس تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ، سینئروکلا اور دیگرشریک ہوئے۔ واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی وہ جج ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو ہی کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر بہت زیادہ سوالات اٹھ رہے ہیں
اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی ان پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس حوالے سے خصوصی نوٹ بھی تحریر کیا تاہم چیف جسٹس گلزار احمد نے ان کے بطور جج سپریم کورٹ مقرر کئے جانے کی منظوری دے دی اور پھر یہ منظوری کی سفارشات پارلیمانی کمیشن کو بھجوائی گئیں، انہوں نے بھی اس کی منظوری دے دی، جس پر ان کا بطور جج سپریم کورٹ نوٹیفیکیشن جاری ہوا اور وہ سپریم کورٹ کے ایک معزز رکن بن گئے۔